سنجوان فوجی کیمپ پر حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف سلامتی دستوں کو کامیابی ملے گی

نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے ایل او سی پر واقع فوجی کیمپ پر سرحد پار کے دہشت گردوں کے حملے کی جس میں دو صوبیداروں اور ایک عام شہری سمیت 6 افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوگئے ، سخت مذمت کی اورعوام کو یقین دہانی کرائی کہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف مہم میں مصروف ہمارے فوجی اور دیگر سلامتی دستے کامیاب ہوں گے۔
مسٹر سنگھ نے قومی دارالخلافہ میں اقلیتی امور کی وزارت کے زیر اہتمام چھٹے ہنر ہارٹ کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ ”وہاں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے، اس لئے ابھی کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مہم میں مصروف ہمارے فوجی اور سیکورٹی فورسز اس مہم کو کامیابی کے ساتھ انجام تک پہونچائیں گی۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی جموں کشمیر کے سنجوان فوجی ٹھکانے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سبھی باشندوں کو اس گھڑی میں فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہئے۔
مسٹرگاندھی نے آ ٹویٹر پر اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سبھی ہندوستانیوں کو فوج کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے، چاہے وہ کسی سیاسی نظریے پر کیوں نہ یقین رکھتے ہیں۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے لواحقین کے تئیں اظہار ہمددری کرتے ہیں۔

Title: rajnath singh condemns pakistans cross border firing says indian army will give proper reply at loc | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply