وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہجومی تشدد کی وارداتوں کی شدید مذمت کی

نئی دہلی: وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں لنچنگ وارداتوں کی شدید مذمت کی ۔سنگھ نے سوشل میڈیا پر جعلی خبروں اور جھوٹ اطلاع کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے سنگھ نے امن و قانون برقرار رکھنے کی تمام ذمہ داری ریاستی حکومتوں پر ڈال دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکز نے سوشل میڈیا چلانے والوں سے درخواست کی ہے کہ اپنے سسٹم میں کچھ ایسا کریں جس سے اس قسم کی وارداتیں نہ ہو سکیں۔لیکن وزیر داخلہ کے بیان پر بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے کچھ کانگریس اراکین واک آؤٹ کر گئے۔

سابق مرکزی وزیر مملکت ششی تھرور نے کہا کہ ہجومی تشدد پر راج ناتھ سنگھ کا بیان غیر تسلی بخش ہے ۔ اور پارٹی لیڈروں کے ایوان سے واک آو¿ٹ کے پس پشت یہی سبب کارفرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پنگ پانگ کھیل نہیں ہے کہ مرکز اور ریاستیں ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتی رہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh condemns mob lynching incid in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply