وزیر داخلہ نے فوجی جوانوں کے ساتھ سال نو کا جشن منایا

دہرہ دون:مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ملک میں امن و امان اور خیر سگالی کا ماحول بنائے رکھنے میں پیہم محنت اور جدو جہد کرنے کے لئے نیم فوجی دستوں، پولس اور دیگر سلامتی دستوں کے اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو نئے سال کی مبارک دی ۔
اتراکھنڈ میں ہند-تبت سرحدی پولیس کی پیشگی چوکیوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ نئے سال کا جشن منانے کے لئے جانے والے مسٹر راجناتھ سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”فوج، نیم فوجی دستے، پولس فورس اور دیگر سکیورٹی دستوں کی وجہ سے امن و سلامتی کا ماحول پورے ملک میں قائم ہوا ہے ، ان سارے بہادر جوانوں اور افسران کو بھی میں نئے سال کی پرخلوص خواہشات پیش کرتا ہو“۔وزیر موصوف ٹوئیٹ کیا کہ”اترکاشی میں آئی ٹی بی پی کے افسران اور جوانوں کے خاندانوں کے ساتھ نئے سال کے موقع پر بڑی اچھی بات چیت ہوئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh celebrates new year with itbp personnel in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply