بی ایس ایف کمیپ پر حملے کے بعد وزیر داخلہ نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا

نئی دہلی:جموں و کشمیر کے دارالخلافہ سری نگر میں بی ایس ایف کیمپ پر فدائین حملے کے بعدمرکزی وزیر داخلہ نے کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا۔ وزیر مملکت داخلہ ہنس راج اہیر نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ بی ایس ایف کے کیمپ پر حملہ ہونا ہمارے للیے چیلنج بن گیا ہے ۔کیمپ ہمیشہ الرٹ رہنا چاہیے۔
انہوں نے کیمپ میں گھسنے کی جو ہمت کی اس کا انہیں زبردست خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔اس اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور وزارت داخلہ کے کئی افسران بالا شرکت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس فدائین حملے کو بی ایس ایف نے جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاص کر لی۔لیکن اس کامیابی کے لیے لیے اسے اپنے ایک جوان سے ہاتھ دھونا پڑا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh calls high level meeting to review situation in jk in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply