راج ناتھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کشمیر کے حالات سے آگاہ کیا

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ان کی قیادت میں وادی کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینے گئے کل جماعتی وفد کے واپس آنے کے بعد منگل کویہاں وزیر اعظم نریندر مودی کو وہاں کے حالات سے واقف کرایا۔
کل جماعتی وفد 4 ستمبر کو کشمیر گیا تھا اور دو دن تک مختلف وفودسے ملاقات کے بعد کل شام ہی واپس آیا تھا۔ مسٹر سنگھ نے کل رات بیرون ملک کے دورہ سے وطن واپس آئے مسٹر مودی سے صبح گیارہ بجے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں وادی کے زمینی حالات اور مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے وفود کے ساتھ ہوئی بات چیت سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد مسٹر سنگھ نے ٹوئٹ کیا کہ وزیر اعظم کو کل جماعتی وفد کی جموں کشمیر دورے سے آگاہ کیا اور انہیں ریاست کی صورتحال سے بھی واقف کرایا۔کل جماعتی وفد کی کل یہاں پھر سے میٹنگ ہوگی جس میں اس کے دو دن کے دورے دوران ملی تجاویز پر بات چیت کی جائے گی اور وادی میں امن کی بحالی کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔حکومت وفد کی تجاویز کی بنیاد پر آگے بڑھے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh briefs pm narendra modi on kashmir situation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply