نکسلی قومی دھارے میں واپس آجائیں یا سنگین نتائج بھگتنے تیار رہیں: وزیر داخلہ

دمکا: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نکسلیوں اور ماؤ باغی لیڈروں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے آج کہا کہ غریبوں کے بچوں کو ہتھیار تھماکر ترقی کی رفتار کو روکنے والے انتہاپسند اصل دھارے میں لوٹ آئیں اور حکومتی فلاحی اسکیموں سے مستفیض ہوں ورنہ انہیں سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ مسٹر سنگھ نے یہاں جھارکھنڈ کی رگھوور سرکار کے 1000 دن مکمل ہونے پر منعقد ’غریب وکاس میلے ‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کو مزید رفتار دینے کے لئے نکسکی انتہا پسند ی کا راستہ چھوڑ کر اصل دھارے میں لوٹنے کے لئے خودسپردگی کردیں نہیں تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ نکسلی انتہا پسندی کے نام پر کچھ لوگ غریبوں کے بچوں کو گمراہ کررہے ہیں اور ان کے ہاتھوں میں ہتھیار دے کر ترقی کی رفتار میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں جبکہ نکسلی غریبوں کے پیسے سے عیش و آرام کی زندگی گذاررہے ہیں۔مرکز میں بی جے پی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ مودی حکومت نے جن دھن یوجنا اور اجوال اسکیم جیسے اقدامات کر کے غریبوں کی بہبود کے لیے کام کیے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh asks maoist leaders to shun violence and surrender in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply