راج ناتھ نے کشمیر میں فائرنگ کے تازہ واقعات کے بعد حالات کا جائزہ لیا

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کشمیر کے بڈگام ضلع میں ہوئے تازہ تشدد اور وادی میں جاری کرفیو کے حالات کا آج جائزہ لیا۔ مسٹر سنگھ نے یہاں نارتھ بلاک میں صبح قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، ہوم سکریٹری راجیو مہرشی، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کی اور ریاست کے حالات کا جائزہ لیا۔
قابل غور ہے کہ بڈگام میں ہوئے تازہ پر تشدد واقعہ میں کم از کم چار افراد ہلاک اور کچھ دیگر زخمی ہو گئے۔ گذشتہ آٹھ جولائی کو اننت ناگ کے کوکرناگ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئے تصادم میں دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے مارے جانے کے بعد سے بھڑکے تشدد میں اب تک 64 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔اس دوران وادی کے بیشتر علاقوں میں کرفیو نافذ رہا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath reviews situation in kashmir in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply