راج ناتھ سنگھ کا کشمیر میں جلد امن قائم کرنے کا وعدہ

چنڈی گڑھ: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ تقریبا ًتین ماہ سے ہنگامہ خیزجموں و کشمیر میں گورنر راج کے نفاذ کے امکان سے انکار کرتے ہوئے وادی کشمیر میں جلد بحالی امن کی امید ظاہر کی ہے۔
مسٹر راج ناتھ سنگھ نے چنڈی گڑھ میں دو روزہ ایڈیٹرز کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد ایک سوال کے جواب میں جموں وکشمیر میں گورنر راج کے نفاذ کے امکان سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر یا صدر راج خاص حالات میں ہی لگایا جاتا ہے اور اس ریاست میں حالات ابھی اتنے زیادہ خراب نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی-
بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخلوط حکومت حالات کو ٹھیک کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے امن کی بحالی میں جموں و کشمیر کے عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ حالات ٹھیک کرنے کی سمت میں کافی لوگوں کا تعاون ملا بھی ہے، جس کی بدولت پہلے کی نسبت صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath promises peace in kashmir valley soon in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply