وزیر داخلہ راج ناتھ نے بارڈر سیکورٹی فورس کو دفاع کی پہلی دیوار سے تعبیر کیا

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نےیہاں منعقد بی ایس ایف کی پندرہویں تفویض اعزاز تقریب اور رستم جی میمورئیل لیکچر میں بی ایس ایف کے افسروں کو ان کی غیر معمولی خدمات اور جر ات مندی کے لئے پولیس میڈل پیش کئے۔ اس سا ل 29 میڈلز بی ایس ایف کے افسروں کو پیش کئے گئے۔ حکومت ہند بہادر افسروں اور بی ایس ایف کے جوانوں کو قوم کی خدمت میں ان کی جرات مندی، بہادری اور قربانی کے سلے میں بہادری کے میڈل سے نوازتی ہے۔ چھٹے ایشیائی پارہ سائیکلنگ چیمپئن شپ 2017 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے بی ایس ایف کے کانسٹبل ہریندر سنگھ کو بھی اس تقریب کے دورا ن ایوارڈ عطا کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کو اِن مسلح افواج کی طرف سے پیش کی جانے والی قربانیوں پر فخر ہے جو وہ ملک کے دفاع کے لئے پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب کوئی بھی بی ایس ایف ، سی اے پی ایف یا فوج میں بھرتی ہونے کا فیصلہ کرتا ہے تو قوم کی خدمت کرنا ہی اس کے ذہن میں باقی رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی خود اعتمادی کے ساتھ ساتھ کسی کے لئے بھی قومی خود اعتمادی بہت ضروری ہے اور کوئی بھی اپنی خود اعتمادی سے کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی غیر ملکی طاقت ہندوستان کی سرحد پر امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتی ہے تو قومی خود اعتمادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ مسٹر راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ وہ بی ایس ایف کو ایک غیر معمولی ادارہ سمجھتے ہیں اور یہ دفاع کی پہلی دیوار ہے۔ انہوں نے سرحدوں پر اسمگلنگ اور جعلی کرنسی نوٹ ختم کرنے میں بی ایس ایف کے رول کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ سرحد کی حفاظت کے لئے جامع ، مربوط سرحدی بندوبست کا نظام لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کے بعد درانداز ی کے واقعات میں کافی حد تک کمی آئیہے۔
بی ایس ایف کی تفویض اعزاز کی تقریب بی ایس ایف کے پہلے ڈائرکٹر جنرل اور اس کے بانی کے ایف رستم جی کی یاد میں منائی جاتی ہے۔ انڈین پولیس ا آفیسر رستم جی کی کوششوں کی وجہ سے ہی بی ایس ایف ا آج ایک زبردست پیشہ ور اور بھروسے مند فورس ہے۔ ڈھائی لاکھ عملے کی طاقت کے ساتھ بی ایس ایف دنیا کی سب سے بڑی سرحدی حفاظتی فورس ہے۔ بی ایس ایف سرحد کی حفاظت میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ وہ ہندوستا ن کی دفاع کی پہلی لائن ہے۔ اس کے علاوہ وہ اندرونی سلامتی ، بین الاقوامی امن قائم کرنے اور سرحدی بندوبست سمیت بہت سی ذمہ داریاں کامیابی کے ساتھ نبھا رہی ہے۔ اس موقع پر آئی بی کے ڈائرکٹر راجیو جین سابق ڈی جیز اور بی ایس ایف کے سینئر افسروں کے علاوہ وزارتِ داخلہ کے افسران بھی موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath hails bsf says less infiltration bids post surgical strikes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply