وزیر داخلہ راج ناتھ نے جے شاہ پر لگے الزامات کوبے بنیاد اور تحقیقات کو غیر ضروری بتایا

نئی دہلی :(یواین آئی)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ پر مبینہ بدعنوانی کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے الزامات پہلے بھی لگائے گئے ہیں اور انکی جانچ کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ نئی دہلی میںقومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) کے نئے ہیڈکوارٹر کا افتتاح کرنے کے موقع پر جب صحافیوں نے ان سے بی جے پی صدر کے بیٹے پر عائد الزامات کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا کہ ” یہ بے بنیاد الزامات ہیں۔
اس طرح کے الزامات پہلے بھی لگتے رہے ہیں انکی جانچ کی ضرورت نہیں ہے۔“ ایک میڈیا رپورٹ میں مسٹر جے شاہ کی کمپنی ٹمپل انٹر پرائزیز پرائیویٹ لمیٹڈ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2015میں اس کمپنی کا ٹرن اوور صرف 50ہزار روپئے تھا جو سال 16۔2015میں بڑھ کر 80کروڑ 50لاکھ روپئے تک پہنچ گیا۔اس کے علاوہ کمپنی کو ضابطوں کی خلاف ورزی کرکے بغیر گارنٹی کے 15کروڑ روپئے کا قرض بھی دیا گیاہے۔
ان الزامات کو بی جے پی نے بھی جھوٹا اور پارٹی قیادت کو بدنام کرنے والا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر جے شاہ نجی حیثیت والے شخص ہیں اور انکے کاروبار کاکسی بھی سرکاری ایجنسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔انکا کام پوری طرح سے شفاف اور قانون کے مطابق ہے۔وہ مالی لین دین شفاف رکھنے کے ساتھ پورا ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath dismisses allegations against jay shah as baseless in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply