پاکستان سے متصل سرحدوں کو سیل کرنے کے لیے وزیر داخلہ کا چار صوبائی وزراءاعلیٰ سے تبادلہ خیال

نئی دہلی:ہندوستان اور پاکستان کی سرحد پر بڑھتے دباؤ کے درمیان وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پاکستان سے متصل سر حد کو سیل کرنے کے حوالے سے جمعہ کو چار سرحدی ریاستوں راجستھان، پنجاب، گجرات اور جموں و کشمیر کے وزرائے اعلی کے ساتھ جیسلمیر میں ملاقات کر کے اس معاملہ پر تبادلہ خیال کریں گے اس کے بعد وہ جیسلمیر میں مرار واقع چوکی کا دورہ کریں گے اور فوجی جوانوں سے بات کریں گے۔
دورے کے آخری پڑاؤ میں وہ باڑ میر میں مونا باؤ چوکی پر جائیں گے اور وہاں بھی جوانوں کے ساتھ بات کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے درمیان ہو رہے وزیر داخلہ کا دورہ کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اس درمیان فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے بھی بدھ کے روز مغربی کمان کا دورہ کیا اور مغربی سرحدوں سے متصل علاقوں میں صورت حال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ فوج کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath cms of border states to meet in jaisalmer to review security situation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply