گجرات کے شہروں میں تشدد اورکرفیوکے بعد وزیر داخلہ نے وزیر اعلیٰ سے بات کی

احمد آباد:پاٹیدار سماج کو ریزرویشن دلانے کی تحریک کے علمبردار اور غداری کے الزام میں جیل میں قید ہاردیک پٹیل اور دیگر پاٹیدار رہنماؤں کی رہائی کے مطالبہ میں پاٹیداروں کی دو بڑی تنظیموں کی جیل بھرو تحریک کے دوران تشدد،آتشزنی اورپولس اور مظاہرین میں تصادم اور پھر مہسانہ میں کرفیو اور ریاست کے کئی بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کیے جانے کی روشنی میںوزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے گجرات کی وزیر اعلیٰ آنندی بین پٹیل کو فون کر کے صورت حال کے حوالے سے بات کی۔ذرائع کے مطابق محترمہ آنندی بین نے انہیں ان اقدامات سے آگاہ کیا جو ان کی حکومت نے امن قائم رکھنے کے لیے کیے ہیں۔
ریاستی حکومت نے تمام متاثرہ شہروں میں سریع الحرکت فورس تعینات کر دی اور مرکز سے استدعا کی کہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے 10کمپنیاں بھیجی جائیں۔واضح رہے کہ پولس نے پٹیل سمیت جیل میں بند تمام پاٹیدار رہنماو¿ںکی رہائی کے مطالبہ میں مہسانہ میں مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی تھی لیکن پھر بھی ہزاروں کی تعداد میں پاٹیدار وہاں جمع ہو گئے اور انہوں نے پتھراو¿ کرتے ہوئے پولس کی طرف پیش قدمی شروع کر دی۔ مظاہرین کو اپنی طرف مارچ کرتے دیکھ کر پولس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے تو مظاہرین کی جانب سے اور بھی زیادہ پتھراو¿ کیا جانے لگا۔جس پر پولس کو ہوا میں گولیاں چلانا پڑیں ۔مظاہرین نے فائرنگ کے باوجود پتھراو¿ جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ پولس کی گاڑیوں اور ریاستی ٹرانسپورٹ کی بسوں اور مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم بوتھوں کو بھی آگ لگادی۔ تشدد پر قابو پانے میں ناکام ہونے پر پولس نے مہسانہ میں کرفیو کا اعلان کر دیا اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی۔
مظاہرین منتشر تو ہوگئے لیکن اسی دوران پاٹیدار تنظیموں نے پولس کارروائی کے خلاف پیر کے روز کرفیو کی خلاف ورزی کرنے اور بند منانے کا اعلان کر دیا۔ جس کے بعد پوری ریاست میں زبردست پولس بندوبست کر دیا گیا اور چپہ چپہ پر پولس کی ٹکڑیاں تعینات کر دی گئیں۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر حساس شہروں سورت، احمد آباد اور راجکوٹ میں بھی انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath calls up gujarat cm takes stock of situation in mehsana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply