وزارت داخلہ نے پولس فائرنگ اور ٹوٹی کورین کی صورت حال پر تمل ناڈو حکومت سے رپورٹ طلب کر لی

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے تمل ناڈو میں ٹیوٹی کورین کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پر سکون رہیں اور امن برقرار رکھیں۔ وزارت داخلہ نے مظاہرین پر پولس فائرنگ اور بندرگاہی شہر کی صورت حال پر تمل ناڈو حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تمل ناڈو کے ٹوٹی کورین میں احتجاج کے دوران اتنی بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے اتلاف کا انہیں سخت صدمہ ہے اور ان کی ہمدردیاں ہلاک شدگان کے پسماندگان کے ساتھ ہیں اور اوہ ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

نیز وہ ٹوٹی کورین کے عوام سے اپیل کرتے ہیںکہ صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور امن قائم رکھیں۔واضح ہوکہ ویدانتا گروپ کے اسٹرلائٹ یونٹ کے خلاف ٹوٹی کورین میں زبردست احتجاج جاری ہے اور گذشتہ دوروز کے اندر احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لیے کی گئی پولس کارروائی میں کم از کم13مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath appeals for peace in tuticorin mha asks tamil nadu for report in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply