گجرات میں ماں نے بیٹا بیٹی کے ساتھ خود کشی کر لی

راجکوٹ:گجرات میں راجکوٹ شہر کے گونڈل علاقے میں ایک خاتون نے اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق موویا گاؤں کی رہنے والی40سالہ بھانو بین،اس کی بیٹی15سالہ روپل اور 10سالہ بیٹے جییش کی لاشیں گاؤں کے کنویں سے بر آمد ہوئی۔
مبینہ طور پر تین دن پہلے بھانوبین اوراس کے شوہر کے درمیان معمولی جھگڑا ہواتھا۔اسی وقت سے وہ دونوں بچوں کے ساتھ لاپتہ تھی۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajkot woman commit suicide with son and daughter in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply