پڑوسی بدلا نہیں جا سکتا لیکن اس سے سلوک ضرور بدلا جا سکتا ہے : روڈی

بھوپال: مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج) برائے امور فروغ ہنر مندی راجیو پرتاپ روڈی نے ملک کی سلامتی کے لئے مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پڑوسی تبدیل نہیں کر سکتے، لیکن اس سے کس طرح کا سلوک کیا جائے ، یہ ضرور طے کر سکتے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے دارالخلافہ بھوپال میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر روڈی نے کہا کہ ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی حکومت ہر ممکن اقدامات کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہم اپنے پڑوسی کو تبدیل نہیں کر سکتے، لیکن اس کے ساتھ کس طرح کاسلوک کیا جا ئے، یہ ضرور طے کر سکتے ہیں۔
خواہ بات سرجیکل اسٹرائک کی ہو یا سرحدی چوکیوں پر حملہ بولنے کی، ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی ان کی وزارت سے منسلک کامیابیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے مسٹر روڈی نے کہا کہ ملک میں اس وقت 13 ہزار صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) میں تقریبا 23 لاکھ طلبا تربیت لے رہے ہیں۔ ان اداروں میں دی جا رہی تربیت کے معیار کے تعلق سے کئی سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔ یہ پہلی حکومت ہے، جس نے اس مسئلے پر توجہ دی اور اس کی سختی سے نگرانی کر رہی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ہی خراب معیار کی وجہ سے 35 آئی ٹی آئی اداروں کی منظوری منسوخ کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajiv pratap rudy in bhopal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply