سینیئر آئی اے ایس افسر راجیو گابانے داخلہ سکریٹری کا عہدہ سنھالا

نئی دہلی:انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئرافسر راجیو گابا نے آج مرکزی داخلہ سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا۔ جھارکھنڈ سے 1982 کیڈر کے مسٹر گابا کومسٹر راجیو مہرشی کی جگہ سکریٹری بنایا گیا ہے۔ ان کی میعاد دو سال کے ہوگی۔ مسٹر گابا دو ماہ قبل ہوم سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں 27 جون کو وزارت داخلہ میں خصوصی ڈیوٹی آفیسر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے وزارت داخلہ میں اضافی داخلہ سیکرٹری کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ مسٹر گابا پہلے اس سے ہی شہری ترقیاتی وزارت میں سیکریٹری تھے۔جھارکھنڈ میں 15 ماہ کے لئے چیف سکریٹری کے عہدے پر کام کرنے والے مسٹرگابا دفاع ، ماحولیات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وزارت میں کام کرچکے ہیں۔ مسٹر گابا کومرکزی اور ریاستی حکومتوں اور بین الاقوامی تنظیموں میں اعلی عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ بیچلر آف سائنس مسٹر گابا نے چار برس کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajiv gauba takes over as home secretary in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply