راجیو گاندھی کی قاتل نلنی باپ کے آخری رسوم میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا

ویلور(تمل ناڈو) : آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہی نلنی سری ہرن کو اپنے والد کے آخر رسوم میں شرکت کرنے کے لیے 12گھنٹے کے پیرول پر رہا کر دیا گیا۔خواتین کی جیل کے ایک افسر نے بتایا کہ نلنی کو آخری رسوم کی ادائیگی کے بعد شام کو جیل واپس لے آیا جائے گا۔انہیں صبح 6بج کر50منٹ پر پولس پہرے میں ویلور سینٹرل جیل سے چنئی لے جایا گیا ۔جہاں ان کے والد کے آخری رسوم ادا کیے جارہے ہیں۔نلنی کو راجیو قتل کیا میں ایک نچلی عدالت نے28جنوری1998کو سزائے موت سنائی تھی۔جسے تمل ناڈو کے گورنرنے 24اپریل2000کو عمر قید میںبدل دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajiv gandhi case convicrt nalini gets parole for a day in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply