راجدھانی ایکسپریس دھماکے کے 4ملزمین کی سپریم کورٹ سے رہائی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز 1993کے راجدھانی ایکسپریس کے 16میں سے چار ملزموں کو رہا کر دیا۔جسٹس ایف ایم ایل خلیف اللہ اور جسٹس یو یو للت پر مشتمل دو ججی بنچ نے ان کی رہائی کا فیصلہ دیا ہے۔
سینئر ایڈوکیٹ سنجے ہیگڑے، آر ایس سوڈھی، رتناکر داس اور ایڈوکیٹ نتیہ رام کرشنن ملزموں کی طرف سے پیش ہوئے تھے۔ جبکہ ایڈوکیٹ پی کے دے سی بی آئی کی کی طرف سے مقدمہ کی پیروی کر رہے تھے۔
بابری مسجد کے اندام کے ایک سال بعد دسمبر1993 میں راجدھانی ایکسپریس سمیت کئی ٹرینوں کو ملزموں نے نشانہ بنایا تھا۔2004میں ٹاڈا کی عدالت نے ان سب کو مجرم قرار دے کر عمر قید کی سزا سنا دی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajdhani train blasts supreme court acquits 4 of the 16 accused in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply