راجستھان کے جالور میں پتھروں کی کان میں خوفناک دھماکہ، تین مزدور ہلاک

جے پور:راجستھان کے جالور ضلع کے باگچہ تھانہ علاقے میں پتھر کی کان میں ہوئے دھماکے سے وہاں کام کررہے تین مزدور ہلاک ہو گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ تینوں مزدوروں کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے۔پوسٹ مارٹم کے بعد تینوں لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ باگچہ تھانہ علاقے میں عزیز خاں کی پتھر کی کان ہے جہاں اتوار کی شام دیر گئے دھماکہ کرکے کان میں پتھر توڑے جا رہے تھے۔
اسی دوران دھماکے سے رمیش کولی (40)، جیسارام (32) اور مہندر مینا (20) نام کے تینوں مزدورہلاک ہو گئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کان کے مالک عزیز خاں کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajasthan three killed in mine blast in jalore in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply