مشیل کی گرفتاری سے اب اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے کے کئی راز طشت از بام ہوں گے:وزیر اعظم

دوسا(راجستھان):وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان اسمبلی انتخابی مہم کے آخری روز نیشنل ہیرالڈ اور اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس پر زبردست حملہ کیا ۔

انہوں نے اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے کے دلال کرسچیان مشیل کی گرفتاری کے حوالے سے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر خریداری گھپلے کے ایک رازدار کو ہم پکڑ لائے ہیں جس سے پورے گاندھی کنبہ کے پسینے چھوٹ رہے کہ جب وہ منھ کھولے گا تو کیا کچھ اگلے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سب کو یاد ہوگا کہ 2014کے عام انتخابات میں میں نے کہا تھاکہ ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے نام پر گاندھی خاندان اور ان کے قریبی لوگوں نے بڑا مال کمایا ہے۔

لیکن کانگریس نے وی وی آئی پی لوگوں کے لیے ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے حوالے سے تما م کاغذات و فائلیں غائب کر رکھی تھیں ۔لیکن میری حکومت بھی ان کی تلاش میں سرگرداں رہی اور آخر کار کرچیان میشیل نام کے ایکایسے شخص کو پکڑ لائی جو اسلحہ دلدلی کاکام کررتا ہے۔ وہ یو کے کا باشندہ ہے اور دوبئی میں رہتا تھا۔

اور آپ سب نے اخبارات و ٹی وی پر سنا اور دیکھا ہوگا کہ میری حکومت کس طرح اسے دوبئی سے اٹھا لائی ۔ اس کی ہند آمد سے کانگریس تھرا اٹھی ہے ۔کیونکہ جب وہ زبان کھولے گا تو سب کی پول پٹی کھلے گی۔ وزیر اعظم نے یہ بات راجستھان اسمبلی انتخابات کے دوسا انتخابی مہم کے آخری جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جس کھادی کو مہاتما گاندھی نے آزادی کا ہتھیار بنایا تھا نقلی گاندھی خاندان نے اسی کھادی کا نام و نشان مٹا دیا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کو مودی جیکٹ سے بھی پریشانی ہے۔اور اسے لگتا ہے کہ کھادی کی جیکٹ کو مودی نے اپنا کیسے بنا لیا۔راجستھان کے سمیرپور میں ایک انتخابی جلسے میں انہوں نے ’بھارت ماتا کی جے“ نعرے لگوائے اور سامعین سے پوچھا کہ آپ کو تو اس نعرے سے تکلیف نہیں ہے کیونکہ کانگریس کے نامدار کو اس سے بہت تکلیف ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajasthan polls pm narendra modi takes a dig at congress in sumerpur rally in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment