راجستھان میں تیز رفتار بولیر و مندر جارہے عقیدت مندو ں پر چڑھ گئی، سات ہلاک

بھرت پور: (یو این آئی) راجستھان میں دھول پور ضلع کے سرمتھ پورا تھانہ علاقہ کے کنچن پورا گاوں کے نزدیک ایک تیز رفتار بولیرو نے دیوی مندر کے درشن کے لئے جارہے عقیدتمندوں کو کچل دیا جس سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک اور11دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی لوگوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق کچھ کی حالت نازک ہے۔ حادثے کے بعد زخمیوں کی چیخ پکار مچ گئی۔ ہلاک ہونے والوں کو دو خواتین اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کو پوسٹ مارٹم کے بارے میں خاندان کو سونپ دیا گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ چار لوگوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جب کہ تین نے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح تقریباً ساڑھے تین بجے سرمتھ دھورا دیوی ماتا مندر کے درشن کے لئے جارہے لوگ دھنورا کے کنچن پور کے نزدیک پاتریا ہوٹل پر سڑک کنارے چائے پی رہے تھے تبھی ایک تیز رفتار بولیرو نے تیرہ لوگوں کو کچل دیا۔ حادثے کے بعد بولیرو کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajasthan over speeding bolero car crushes 7 to death in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply