خام تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں تو عوام کو کچھ اخراجات کم کردینے چاہئیں:بی جے پی وزیر

جے پور: پیٹرول اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بتدریج مگر تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے کے خلاف احتجاج میں حزب اختلاف کی21جماعتوں کا کانگریس کی قیادت میں منائے جانے والے بھارت بند پر تبصرہ کرتے ہوئے راجستھان میں وسندھرا راجے کی کابینہ کے وزیر راج کمار رینوا نے ایک ایسا بیان دیا ہے جسے اگر زخموں پر نمک پاشی کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر اپنے کچھ اخرجات کم کردیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں جو خام تیل کے نرخ ہوتے ہیں اسی کے مطابق ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ طے کیے جاتے ہیں۔

حکومت کوشش کرر ہی ہے کہ پیٹرول کے داموں کوبڑھنے سے روکا جائے ۔لیکن اس وقت ملک مختلف قسم کے بحران بشمول قدرتی آفات سے گھرا ہے ۔ہر طرف سیلاب ہے، اتنے اخراجات ہیں ،عوام سمجھتے ہی نہیں کہ جب وہ دیکھ رہے ہیں کہ خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں تو اپنے کچھ اخرجات ہی کم کردیں۔

انہوں نے کہا کہ آخر دوسرے ممالک بھی تو ہیں کہ جب وہاں کسی شے کے نرخ میں اضافہ ہوتا ہے تو وہاں کھپت ا پنے آپ کم ہو جاتی ہے۔لیکن ہمارے یہاں تو آوا کا آوا ہی نرالاہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajasthan minister rajkumar rinwa gives controversial statement in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply