راجستھان میں پاکستان کی آئی ایس آئی کے لیے کام کر رہے جاسوسوں کا گروہ پکڑا گیا

نئی دہلی:ملک کی فوجی سرگرمیوں، اہم اسٹریٹجک اہداف کی خفیہ اطلاعات اور فوٹو گراف پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کو بھیجنے کے الزام میں تین پاکستانی جاسوسوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ باڑ میر سے گرفتار کئے گئے پاکسانی جاسوس ساتارام مہیشوری اور جودھپور میں پکڑے گئے پاکستانی شہری ونود کمار باڑ میر، جیسلمیر، جودھپور، پوکھرن فوجی مشق، آرمی موومنٹ اور فضائیہ کی سرگرمیوں کے بارے میں پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کو متواتر معلومات بھیج رہے تھے۔ ان کے قبضے سے خفیہ دفاعی دستاویزات اور فوٹوگرافس ملے ہیں۔ یہ جاسوس پاکستان جانے والے اپنے رشتہ داروں اور دیگر لوگوں کے ساتھ ملک کی خفیہ اور اسٹریٹجک اطلاعات پاکستان آئی ایس آئی کو بھیجتے تھے، ان کا مسلسل پاکستان آنا جانا رہتا تھا۔ اس کے علاوہ ان دونوں کے ساتھ جمعہ کو گرفتار کئے گئے مشتبہ جاسوس سنیل کمار سے اب بھی پوچھ گچھ چل رہی ہے۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ باڑ میر میں گرفتار کئے گئے ساتارام مہیشوری 1973 میں پاکستان سے ہندوستان منتقل ہوگیا تھا اور 2009 میں اسے ہندوستانی شہریت بھی مل گئی تھی، وہ ان دنوں باڑمیر کے چوہٹن علاقے میں رہائش پزیر تھا لیکن گزشتہ کئی دنوں سے اس سرگرمیاں کافی مشتبہ تھیں اور وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے رڈار پر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بارے میں مسلسل معلومات مل رہی تھیں کہ وہ آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے اور ملک کی خفیہ اطلاعات اور تصاویر آئی ایس آئی کو مہیا کرتا ہے جس کے لئے آئی ایس آئی اسے خطیر رقم بھی فراہم کرتی ہے۔ مسٹر ساہو نے بتایا کہ ساتارام نے سرحدی باڑ میر علاقے کے کئی سرحدی علاقوں میں فوجی سرگرمیوں، سرحدی چوکیوں کی کئی اہم اسٹریٹجک اطلاعات اور فوٹو گراف پاکستان بھیجی ہیں۔ یہ مسلسل فون پر پاکستان میں آئی ایس آئی کو ملک کی اطلاعات مہیا کراتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا بھتیجا ونود کمار 2015 میں پاکستان سے ہندوستان آیا تھا اور طویل مدتی ویزا پر ان دنوں جودھپور میں رہائش پذیر ہے۔ اسے ابھی ہندوستانی شہریت نہیں مل پائی ہے۔ تحقیقات کے دوران جو معلومات حاصل ہوئی ہیں ان کی بنیاد پریہ باتیں سامنے آئی ہیں کہ ساتارام نے اپنے بھتیجے کو آئی ایس آئی کے حکام سے متعارف کرایا اور اسے بھی قوم مخالف سرگرمیوں کی اسٹریٹجک اطلاعات سرحد پار بھجوانے کے لئے تیار کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajasthan man nephews arrested for spying for pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply