راجستھا ن لوو جہادکے شکار افروزل کے لواحقین نے ملزم کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا

مالدہ: راجستھان میں ایک مسلم مزدور کو لوہے کی چھڑ سے پیٹ پیٹ کر لہولہان کرنے کے بعد زندہ جلادینے کی وحشیانہ کارروائی کا ویڈیو دیکھ کر جہاں پورا ملک میں صدمہ کی لہر دوڑ گئی وہیں متوفی کے گھر والوں نے ملزم کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیاہے۔
واضح رہے کہ جس شخص نے ر اج نگر علاقہ میں دیو ہیریٹیج روڈ پر یہ گھناؤنی واردات انجام دی ہے ، اس نے اپنی حیوانیت کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی ڈال دیا۔
ویڈیو میں اس شخص کو اپنی اس انسانیت سوز واردات کا سبب لوو جہادبتاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں یہی شخص یہ کہتا ہوا بھی سنا گیا کہ کہ ”جہادیوں ہمارا ملک چھوڑ دو“ ورنہ تمہارا بھی ایسا ہی حشر ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajasthan love jihad murder video want the culprit publicly hanged says victims family in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply