راجستھان کے وزیر داخلہ نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے لیے غلیظ الفاظ استعمال کیے

جے پور: کانگریس نے راجستھا ن کے وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریہ کے ذریعہ چورو میں بی جے پی کارکنوں کے ایک جلسہ میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی شان میں نہایت گندے الفاظ کا استعمال کرنے پر شدید احتجاج کیا ۔
جس کے بعد وزیر داخلہ نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روانی مین ان کی زبان سے ایسے الفاظ نکل گئے اور انہوں نے قصداً منموہن سنگھ کے لیے گھٹیا الفاط کا استعمال نہیں کیا۔
واضح رہے کہ چورو میں ایک جلسہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک عالمی لیڈر کے طورپر ان کے اثر و رسوخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں کتنا فرق ہے اب سے پہلے ملک کے وزیر اعظم منموہن سنگھ جب امریکہ جاتے تھے تو سا۔۔۔۔ کو لانے کے لیے کسی بھی ایرے غیرے نتھو خیرے وزیر کو ہوائی اڈے بھیج دیا جاتا تھا ۔
لیکن آج جب ہندوستان کا وزیر اعظم امریکہ جاتا ہے تو خود اوبامہ اس کا ہوائی اڈے جاکر خوش آمدید کہتا ہے۔انہوں نے یہ لفظ اپنی32منٹ کی تقریر میں کم و بیش8بار استعمال کیا۔ اس جلسہ میں پارٹی کارکنوں کے علاوہ 6ریاستی وزیر بھی موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajasthan home minister uses foul language for former pm dr manmohan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply