راجستھان ہائی کورٹ کا مرکز و ریاستی حکومت کو متنازعہ آرڈی ننس پر نوٹس جاری

جے پور: راجستھان ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز ان دو عذر داریوں پر مرکز اور ریاتی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا جس میں حکومتی افسران بالاکو تحقیقات سے بچانے کے لیے تحفظ بہم پہنچانے والے آرڈی ننس کو چیلنج کیا گیا تھا۔
عدالت نے دونوں حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ 27نومبر تک جواب داخل کریں۔ 6 فوجداری قوانین(راجستھا ن ترمیم)فرمان 2017 کی رو سے ،جو 6ستمبر کو جاری کیا گیا ،بر سرملازمت اور سبکدوش سرکاری ملازمین ، ججز اور مجسٹریٹوں کو استثنیٰ دے دیا گیا ہے کہ پیشی اجازت و منظوری کے بغیر ان کے خلاف ایف آئی آر یا مقدمہ نہیں کیا جاسکتا۔
اس آرڈی ننس میں میڈیا پر بھی پابندیہ لگا دی گئی کہ جب تک منظور ی نہ مل جائے ان افسران کے خلاف الزامات کی رپورٹنگ نہ کی جائے۔جسٹس اجے رستوگی کی زیر سربراہی ایک ڈویژن بنچ نے اس ضمن میں دخل کی جانے والی تمام ساتوں عذرداریوں کو ایک جگہ کر کے سماعت27نومبرتک موقوف کر دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajasthan high court issues notice to centre rajasthan on pleas against gag ordinance in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply