راجستھان میں عوامی ضابطہ اخلاق آئین میں ترمیم کا بل سلیکٹ کمیٹی کے حوالہ

جے پو:(یو این آئی) راجستھان اسمبلی میں آج عوامی ضابطہ اخلاق آئین میں ترمیم کا بل سلیکٹ کمیٹی کو سونپ دیا گیا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی پارلیمانی امور کے وزیر راجندر سنگھ راٹھور نے اسپیکر کیلاش میگھوال کو یہ اطلاع دی کہ وزیر اعلی وسندھرا راجے کی سربراہی میں کل ہونے والے اہم اجلاس کے بارے میں وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریا بیان دینا چاہتے ہیں۔
اسپیکر نے اس کی اجازت دے دی لیکن کانگریس رکن اس پر احتجاج کرنے لگے اس سے پہلے اسپیکر حزب اختلاف کے رہنما رامیشور ڈوڈی کو بولنے کی اجازت دی تھی جس پر ڈوڈی نے کسانوں کے خستہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے ان کا قرض معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر داخلہ جب بیان کے لئے کھڑے ہوئے تو کانگریس کے ارکان نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں وقفہ سوالات کے نام پر بولنے نہیں دیا جا رہا ہے، جبکہ وزیر داخلہ کو بولنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
بی جے پی کے گھنشیام تواڑی بھی بولنے لگے تو ان کی وزیر داخلہ مسٹر کٹاریا سے تکرار ہو گئی۔ مسٹر تواڑی جب وزیر داخلہ کے سامنے آنے لگے تو حکمراں فریق کے ممبران بھی ان کے خلاف بولنے لگے۔ اس پر کانگریس ارکان نے کہا کہ مسٹر تواڑی کو دھمکایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا وزیر داخلہ نے سزا کے عمل کے ضابظہ اخلاق پر آئینی سوال کھڑا کرنے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے چار ستمبر کو ہی صدر سے منظوری لے لی تھی انہوں نے کہا کہ آرڈیننس جاری ہونے کے ڈیڑھ ماہ تک اپوزیشن کیا سوتا رہا ،بعد میں مسٹر کٹاریا نے بل کو سلیکٹ کمیٹی کو سونپنے کی تجویز پیش کی، اسپیکر نے اس پر ایوان کی رضامندی لیتے ہوئے بل کو سلیکٹ کمیٹی کو سونپنے کی اطلاع دی۔
اس درمیان کانگریس ارکان نے کسانوں کے قرض معافی کا مسئلہ اٹھا دیا اور چیئر کے سامنے آکر نعرے لگانے لگے۔ اسپیکر نے وقفہ سوالات شروع کرتے ہوئے سائل کا نام پکارا جس پر وزیر ٹرانسپورٹ یونس خان نے شور غل میں ہی جواب دیا۔ ارکان نے مکمل سوال بھی کئے لیکن شورو غل اور ہنگامہ میں سنائی نہیں دیا۔ بڑھتے ہوئے ہنگامہ اور شور و غل کی وجہ سے اسپیکر نے ایوان کی کارروائی ایک بجے تک ملتوی کر دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajasthan government sends immunity bill to select committee in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply