سابق آر ایس ایس سربراہ کا مضمون 11ویں کلاس کے نصاب میں شامل کرنے پر راجستھان میں سیاسی طوفان

جودھپور: آنجہانی آر ایس ایس سربراہ کے ایس سدرشن کی تصنیف ”دھار اور پریاورن“ (دنیا اور ماحولیات) کو 11ویں جماعت کے نصاب میں شامل کرنے کے راجستھان بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے فیصلہ پرپوری ریاست میں ہنگامہ مچ گیا اور ایک سیاسی طوفان برپا ہو گیا۔راجستھان اسکول کے نصاب میں سدرشن کے چیپٹر کو شامل کرنے پر کانگریس قیادت والی حزب اختلاف نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس فیصلہ کو بی جے پی حکومت کے ذریعہ تعلیم کے بھگواکرن سے تعبیر کیا۔ ریاستی ایجوکیشن بورڈ کے اس فیصلہ کی روسے سدرشن کا یہ مضمون پوری ریاست کے سرکاری اسکولوں میں 11ویں کلاس میں پڑھایاجائے گا۔راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری مہندر سنگھ رلاوتا نے الزام لگایا کہ جب سے بی جے پی حکومت ریاست میں برسر اقتدار آئی ہے وہ تعلیم کو بھگوا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajasthan education board includes chapter by ex rss chief in syllabus triggers storm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply