گہلوت نے وعدے پورے کرنے شروع کر دیے

جے پور:مدھیہ پردیش ،چھتیس گڑھ اورراجستھان میں کانگریس کی قیادت میں نئی حکومتوں نے برسراقتدار آتے ہی اپنے انتخابی وعدے پورے کرنے شروع کر دیے۔

راجستھان میں اشوک گہلوت حکومت نے کئی بڑے فیصلے لیے ہیں۔ریاستی کابینہ نے اپنے پہلے ہی اجلاس میں کئی بڑے فیصلے لینے کے ساتھ ساتھ سابقہ حکومت کی اسکیموں پر نظر ثانی کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔ اجلاس میں سب سے پہلے کسانوں کے قرض معافی مسودے کو منظوری دے دی گئی ۔

علاوہ ازیں انتخابات کے موقع پر کئے گئے وعدوں کے 418 نکات کو سرکاری دستاویزات بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب ان دستاویزات کے تحت وعدوں کو سرکاری اسکیم بناکر کام کیا جائے گا ۔

میٹنگ ختم ہونے کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ نے کہا کہ حکومت نے عوام سے کئے وعدوں میں قرض معافی کا اعلان کر کے اپنے وعدے پورے کرنے کا آغاز کر دیا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajasthan cabinet approves farm loan waiver in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment