راجستھان میں بولیرو درخت سے ٹکرا کر پلٹ گئی، چار ہلاک 10زخمی

جے پور :راجستھان کے باڑ میر ضلع کے شیو تحصیل میں کل رات ایک بولیرو درخت سے ٹکرا کر پلٹ گئی جس سے چار افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام لوگوں کو ابتدائی علاج کے بعد باڑمیر ریفر کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان میں سے تین افراد کی حالت خراب ہے۔
شیو کے تھانہ انچارج مانارام نے بتایا کہ بولیرو میں سوار ایک کنبہ کے ارکان میناری کی طرف آ رہے تھے تبھی ایک موڑ پر گاڑی بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جس سے ایک بچی سمیت چار افراد موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دس زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور لاشوں کو ہسپتال کے مردہ گھرمیں رکھوایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajasthan bolero collided with tree 5 killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply