راجستھان کے وزیر نے بی جے پی جلسہ گاہ کے باہر پارٹی کی انتخابی مہم والے پوسٹر کے قریب ہی پیشاب کر دیا

اجمیر: بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس وقت زبردست شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب راجستھان کے ایک وزیر نے غیر مہذب حرکت کا، جس کا ویڈیو وائرل ہو گیا، ارتکاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ایک جلسہ گاہ کے قریب ہی پیشاب کر دیا۔

خبروں کے مطابق یہ وزیر موصوف جس جگہ پیشاب کر رہے تھے تو وہیں پارٹی کی انتخابی مہم کا ایک پوسٹر پڑا تھا جس پر ریاست وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا کی تصویر تھی۔ علاوہ ازیں اس وزیر کی اس بدتہذیبی سے وزیر اعظم نریندر مودی کی صفائی ستھرائی کے لیے ”سوچھتا ابھیان “ کے عنوان سے چلائی گئی مہم کی توہین ہوتی ہے۔

اس جانب توجہ دلانے پر وزیر موصوف شمبھو سنگھ کھتیسر نے کہا کہ کھلے میں پیشاب کرنا پرانی روایت ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انہوں نے پوسٹر کے قریب پیشاب نہیں کیا ۔

کھتیسر نے یہ بھی کہا کہ ایسا کرکے انہوں نے وزیر اعظم مودی کے سوچھ ابھیان مشن کی خلاف ورزی نہیں کی کیونکہ انہوں نے پاخانہ نہیں کیا جس سے کہ بیماریاں پھیلتی ہیں ۔کھلے میں پیشاب کرنا، اگر کسی ویران علاقہ میں کیا گیا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

اور جہاں میں نے پیشاب کیا وہ علاقہ بالکل ویران ہے۔اور اگر کوئی شخص وہاں پیشا کرتا ہے تو اس گندگی یا امراض نہیں پھیلتے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajasthan bjp minister caught urinating in public in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply