راجستھان کی وزیر اعلیٰ نے این ڈی اے حکومت کی دوسری سالگرہ پر مودی کو مبارکباد دی

جے پور: راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مرکز میں این ڈی اے حکومت کی دوسری سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مودی کے نام اپنے پیغام مبارکباد میں کہا کہ وزیر اعظم کی فعال قیادت میں ہندوستان ثقافتی، سیاسی،دفاعی اور اقتصادی شعبے میں عالمی طاقت بن کر ابھر رہا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ گاو¿ں دیہات ،غریبوں اور کاشتکاروں کا معیار زندگی بلند کرنے کی کوششوں نے ملک کا منظر نامہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے اس پیغام میںیہ بھی کہا کہ گرام اودے سے بھارت اودے مہم اور پردھان منتری اجول یوجنا نے ثابت کر دیا ہے کہ مرکزی حکومت غریبوں کے چہرے پر مسکان بکھیرنے کے لیے نت نئے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکز نے بدعنوانی کسی طور برداشت نہ کرنے کی پالیسی اختیار کی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ لوگوں نے اس دو سال کے عرصہ میں ایک احساس ذمہ دار ی کی حامل حکومت دیکھی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajastha cm greets modi on 2nd anniversary of his government in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply