لاہور کے شاہی قلعہ میں نصب راجہ رنجیت سنگھ کے مجسمہ کی بے حرمتی

لاہور: یہاں شاہی قلعہ میں نصب پنجاب کے حکمراں راجا رنجیت سنگھ کے مجسمہ کی،جو ان کے مزار کے قریب ہی نصب ہے ،دو افراد نے بے حرمتی کی۔ یہ شاہی قلعہ سیلانیوں کے لیے معمول کے مطابق کھلا تھا کہ ایک شخص معذور بن کر لاٹھی کے ساتھ اور دوسرا اسے چلنے میں سہارا دینے کے بہانے اندر داخل ہو گئے۔دونوں ہی افراد تیزی کے ساتھ مجسمہ کی جانب بڑھے اور لاٹھی سے بری طرحمجسمہ پر ٹوٹ پڑے۔جس سے مجسمہ کا ایک بازو ٹوٹ گیا اور مجسمہ کے کئی دیگراعضاءٹوٹ پھوٹ گئے۔سیکورٹی گارڈز فوراً اس جگہ پہنچے اور پنجاب کی سابق حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں کو قابو میں کر لیا۔ بعد ازاں حملہ آوروں کو پولس کو سونپ دیا۔جن کے خلاف فصیل بند شہر اتھارٹی کی شکایت پر کیس درج کر لیا گیا۔پولس سپرنٹنڈنٹ سید غضنفر شاہ نے بتایا کہ حملہ آوروں کو مجسمے کو نقصان پہنچانے کے لیے مسلکی اختلافات کی بنیاد پر بھڑکایا اوراکسایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے علم ہوا کہ حملہ آوروں کا کہنا تھا کہ کسی مسلم ملک میں کوئی مجسمہ یا مورتی نصب کرنا منع ہے اور اگر حکام نے اس مجسمہ کو اب بھی نہیں ہٹایا تو وہ پھر یہی حرکت کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raja ranjit singhs statue vandalised in lahore in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.