ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کے بیٹے امیت کی منگنی ہو گئی

ممبئی: مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس ) کے سربراہ راج ٹھاکرے کے بیٹے امیت کی پیرکےروز ممبئی مقیم فیشن ڈیزائنر متالی بورڈے کی منگنی ہو گئی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ راج ٹھاکرے اور ان کی اہلیہ شرمیلا کی شادی کی سالگرہ بھی11دسمبرکو ہی منائی جاتی ہے۔رسم کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
منگنی کے بعد امیت نے فیس بک ”گھر کا نیا مالک“ کیپشن لگا کر پر متالی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ۔یہ دونوں آئندہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔
میتالی جس کے ملبوسات ’دی ریک‘ لیبل کے ساتھ مارکیٹ میں آتے ہیں، امیت کی بہن ارواشی کی گہری سہیلی ہے۔

Title: raj thackerays son amit gets engaged | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply