حکومت راجستھان 21روپے میں صبح کا ناشتہ اور دو وقت کاپیٹ بھر کھانافراہم کرے گی

جے پور:راجستھان میں عام شہریوں کو سستی اور رعایتی شرح پر بہترین معیار کی متناسب اور صاف غذا فراہم کرنے کے لئے ”اننپورنا رسوئی یوجنا“ کی شروعات کی جائے گی۔ وزیر اعلی وسندھرا راجے کی پہل پر شروع ہونے والے اس منصوبہ میں عام لوگوں کو خاص طور پر مزدور، رکشہ والا،آٹووالا، ملازم، طالب علم، کام کرنے والی خواتین، بزرگ اور دیگر بے بس افراد کو محض 5 روپے فی پلیٹ میں ناشتہ اور محض 8 روپے فی پلیٹ میں دوپہر کا اور رات کا کھانا فراہم کروایا جائے گا۔
سرکاری اطلاع کے مطابق” سب کے لئے بھوجن ، سب کے لئے سمان مشن“ کے ساتھ ”اننپورنا رسوئی یوجنا“پہلے مرحلے میں 12 شہروں میں شروع کی جائے گی۔ ان میں دارالحکومت جے پور سمیت علاقائی ہیڈکواٹر جودھپور، ادے پور، اجمیر، کوٹہ، بیکانیر اور بھرت پور اور پرتاپ گڑھ، ڈونگرپور، بانس واڑا، باراں اور جھالاواڑ میں 80 وینوں کے ذریعے تین وقت کا کھانا مقرر کئے گئے مقام پر سستی شرح پر دیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raj govt to provide quality meal at cheap price in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply