یوپی کے عوام کانگریس کو بر سر اقتدار دیکھنے کو بے قرار ہیں: راج ببر

سلطان پور:اترپردیش کے کانگریس صدر راج ببر نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حمایت سے جاری دہشت گردی پر لگام لگانے کیلئے صرف بلند بانگ دعوؤں سے کام نہیں چلے گا بلکہ اس کے لئے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرح مضبوط قوت ارادی کی ضرورت ہے۔
’27 سال، یو پی بے حال‘ نعرہ کے ساتھ ’جن سندیش‘ یاترا کی قیادت کر رہے راج ببر نے کل رات یہاں کہاکہ ’پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کے معاملے میں لال قلعہ سے بولنے سے کچھ نہیں ملے گا بلکہ اس کیلئے اندرا گاندھی جیسی ہمت سے کام لینا ہوگا‘۔
انہوں نے کہاکہ صوبہ میں حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی) صرف 12 لوگوں کی ٹیم بن کر سمٹ گئی ہے جن کی بات پارٹی میں مانی جاتی ہے۔ ریاست میں امن و قانون کی صورتحال بدتر ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر خود ہی لوٹ کھسوٹ کر رہے ہیں۔
مسٹر ببر نے کہاکہ صوبہ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور کانگریس کی قیادت میں حکومت دیکھنے کو بے قرار ہیں۔ کانگریس کی جن سندیش یاترا لکھنؤ سے چل کر فیض آباد ہوتے ہوئے رات گئے سلطان پور پہنچی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raj babbar targets akhilesh yadav over land encroachment case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply