کانگریس نے راج ببر کویو پی کی کمان سونپ کر قبل از انتخابات خود کو مقابلہ سے باہر کر لیا:اسلم شیر خان

نئی دہلی:کانگریس کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اسلم شیر خان نے کہا ہے کانگریس نے پرینکا گاندھی کے بجائے فلم ادا کار اور راجیہ سبھا کے رکن راج ببر کو اترپردیش کی کمان سونپ کر خودکو صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے پہلے ہی انتخابی مقابلے سے باہر کر لیاہے۔
مسٹر خان آج یہاں مدھیہ پردیش کے ساگر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا۔ دس برس قبل ساگر پارلیمانی حلقے سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے مسٹر خان انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق ایک معاملے میں عدالت میں حاضر ہوئے تھے۔ اسی دوران انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے راج ببر کو اترپردیش کانگریس کمیٹی صدر بنائے جانے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ کانگریس انتخابات سے پہلے ہی مقابلے سے باہر ہوگئی ہے۔
سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی اوراولمپئین اسلم شیرخان نے کہا کہ فلم ادا کار راج ببر کی فلمی دنیا میں بھلے ہی الگ شناخت ہوسکتی ہے ، لیکن اترپردیش جیسی بڑی ریاست میں کانگریس کو پرینکا گاندھی کو ہی کمان سونپنی تھی۔ ان کے آنے سے ہی کانگریس کا مستقبل بدل سکتا تھا۔
مسٹر خان نے کہا کہ کانگریس کو اب اپنا لیڈر طے لرینا چاہیے۔ تذبذب دور کرنے کے لئے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے عہدے کے دعویداروں کے ناموں کا اعلان کرکے ہی انتخابی میدان میں اترنا چاہیے۔ مدھیہ پردیش میں بھی سابق مرکزی وزیر کمل ناتھ کو اسمبلی انتخابات کی کمان سونپ کر وزیر اعلی کے طور پر پیش کرنا چاہیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raj babar not suitable for the post of up congress presidentsays aslam sher khan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply