یو پی کانگریس صدر راج ببر نے سونیا اور راہل سے ملاقات کی

نئی دہلی: فلموں سے سیاست میں آئے راج ببر نے اترپردیش کانگریس کا صدر مقرر کئے جانے کے ایک دن بعد آج یہاں کانگریس سربراہ سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ریاست میں جاری لوٹ کھسوٹ سے لوگوں کو رہائی دلانے کیلئے وہ ذمہ داری اور ترجیحات کے ساتھ کام کریں گے۔
مسٹر ببر نے کانگریس کی اعلی قیادت سے کہاکہ ریاست میں کانگریس کو مضبوط بنانے کیلئے وہ مشن کے طور پر کام کریں گے۔ اتراکھنڈ سے راجیہ سبھا کے رکن مسٹر ببر نے ملاقات کے دوران اگلے سال ریاست میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کی حکمت عملی پر کانگریس قیادت سے تبادلہ خیال کیا۔ کانگریس نے اسمبلی الیکشن سے پہلے ریاست میں کانگریس کو مضبوط کرنے کیلئے انہیں ایک حکمت عملی کے تحت ریاست کے سربراہ کی ذمہ داری سونپی ہے۔
مسٹر ببر اترپردیش کے رہنے والے ہیں اور وہ تین بار لوک سبھا کے رکن رہ چکے ہیں۔ انہیں سینئر کانگریس لیڈر نرمل کھتری کی جگہ پارٹی کا ریاستی صدر بنایا گیا ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raj babar meets sonia and rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply