وزیر داخلہ نے برکس کانفرنس کے موقع پر ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر حفاظتی بندوبست کا جائزہ لیا

نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دہشت گردانہ حملوں کے خدشہ کے پیش نظر جمعرات کو ایک اعلی سطحی اجلاس میں ملک بھر کے ہوائی اڈوں کی سیکورٹی کے نظام کا جائزہ لیا۔
مسٹر سنگھ کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں وزیر داخلہ کرن رجیجو، ہنس راج گنگا رام، شہری ہوا بازی کے وزیر اشوک گجپتی راجو، ہوا بازی کے وزیر مملکت جینت سنہا، مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر کئی سینئر افسران نے حصہ لیا۔
دہشت گردوں کی طرف سے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنائے جانے کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ کے پیش نظر اجلاس میں وزیر داخلہ نے ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر حفاظتی انتظامات پختہ کرنے کی ہدایت دی اور تمام ایجنسیوں کو چوکس رہنے کو کہا۔ اجلاس میں کچھ ہوائی اڈوں کو گھریلو بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں بدلے جانے کے بارے میں بھی بات کی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raise security cover rajnath singh tells airports in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply