شمالی ہند میں طوفان کی پیش گوئی کے بعد کچھ ریاستوں میں دو روز کے لیے اسکول بند،الرٹ جاری

نئی دہلی: شمالی ہند میں طوفان باد وباراں کے امکانات کی روشنی میں چنڈی گڑھ اور اس کے قرب و جوار میں تیز جھکڑوں کے ساتھ آنے والی آندھی اور گھنے بادلوں کے ساتھ کئی جگہ ہلکی بارش ہوئی۔
ہریانہ اور پنجاب میں الرٹ جاری کر دیا گیا اور احتیاطی تدابیر کے طور پر پیر اور منگل کو تمام اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ چنڈی گڑھ میں کچھ نجی اسکولوں میں بھی تعطیل کر دی گئی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹے کے دوران ہریانہ اور پنجاب سمیت شمالی ہند کے کئی مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔
واضح ہو کہ گذشتہ ہفتہ شمالی ہند میں آندھی طوفان سے 121افراد کے ہلاک اور سیکڑوں افراد کے زخمی ہو جانے اور سیکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا تھا اور ہزاروں درخت جڑ سے اکھڑ گئے تھے۔
اترپردیش کے رامپور، مرادآباد، غازی آباد، میرٹھ اور مغربی اترپردیش کے کئی اضلاع میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔مرکزی وزارت داخلہ کے مطابق کم ا زکم 13ریاستوں اور دو مرکزی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفان بادو باراں آسکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rains in chandigarh as 13 states brace for stormy weather thunderstorms in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment