ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں و سیلاب سے1400ہلاک،ہزاروں ہیکٹرز مین پر کھڑی فصلیں تباہ

نئی دہلی:ملک کے دس صوبوں میں بارشوں،چٹانیں پھسلنے اور سیلاب سے کم و بیش1400افراد ہلاک ہوئے ہیں۔وزارت داخلہ سے جاری رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ تباہی کیرل میں مچی ہے۔وہاں 488افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ریاست کے 14اضلاع میں تقریباً 54.11لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ صوبہ میں 57ہزار 24ہیکٹر زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے اترپردیش میں 254، بنگال میں 210، کرناٹک میں 170،مہاراشٹر میں 139، گجرات میں 52، آسام میں50،اترا کھنڈ میں37، اڑیسہ میں 29اور ناگالینڈ میں 11اموات ہوئی ہیں۔کیرل میں 15اترپردیش میں 5، اترا کھنڈ میں 6 اور کرناٹک میں 3افراد لاپتہ ہیں۔

اڑیسہ میں 30، مہاراشٹر میں26، آسام میں25،اترپردیش میں23،بنگال میں 23کیرل میں 14، اترا کھنڈ میں 13، کرناٹک میں11، ناگالینڈ میں11اور گجرات میں10اضلاع بارش سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔پیر کے روز اترپردیش میں زیادہ تر اموات6اضلاع جھانسی ،اٹاوہ، فیروز آباد، رائے بریلی، اوریہ اور شاملی آسمانی بجلی گرنے اور عمارتیں منہدم ہوجانے کے باعث ہوئیں۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شمالی ہند میں ہریانہ،اور پنجاب میں اور وسطی ہند میں اترپردیش کے جنوبی علاقوں، شمالی مدھیہ پردیش اور شمال مشرقی جھارکھنڈ میں آئندہ دو تین روز تک زبردست بارش ہو سکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rains flood kill 1400 across the country since may in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply