کرناٹک میں مانسون نے شدت اختیار کر لی ،عام زندگی مفلوج

بنگالورو: (یواین آئی ) جنوب مغربی مانسون کرناٹک نے شدت اختیار کرگیا ہے اور شہر کے نشیبی علاقوں کے علاوہ ریاست کے دیگر مقامات پر مقیم افراد گذشتہ تین دنوں سے رات جاگ کر گزاررہے ہیں۔ شہر کے علاقو ں ایم ایم ہلز اور نیلامنگلا میں سب سے زیادہ 12سنٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ گزشتہ شب اس علاقہ میں 11سنٹی میٹر بارش ہوئی اور بنگالورو۔
کنکپورہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت شدید طور پر متاثر رہی۔ چامراج نگر میسورو اضلاع میں گذشتہ دو شب سے شدید بارش کے سبب معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔ چامراج نگر ضلع میں چکن ہولہ ڈیم 8برس کے وقفہ کے بعد لبریز ہوگیا۔ حدوتور کنال ہلہ میں ایک شخص کو دیہاتیوں نے اس وقت بچالیا جب وہ بارش کے پانی میں بہہ رہا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rain wreaks havoc for bellandur residents in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply