ہندوستانی ریلوے ملازمین کو78روز کی تنخواہ کے مساوی بونس ملے گا

نئی دہلی: (یو این آئی) حکومت نے ریلوے کے ملازمین کو اس سال تہوار کے موقع پر 78دنوں کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔
ریلوے کے مالی بحران سے دوچار ہونے کے باوجود اس سال بھی ریلوے کے ملازمین کو 78 دن کا بونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا فائدہ 12.58 لاکھ ریلوے ملازمین کو ملے گا۔ اس فیصلے سے ریلوے پر تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے کا بوجھ پڑنے کاخدشہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Railways employees all set to get 78 day wages as productivity linked bonus in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply