اترپردیش میں ریلوے ملازم ، بیوی اور کمسن بیٹی کے قتل و لاشیں جلادینے کی واردات

اور یا:اترپردیش میں ضلع اور یا کے دبیاپور علاقے میں آج ایک ہی کنبہ کے تین افراد کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں جلا دیئے جانے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ تینوں کی شناخت 59سالہ نوشے خان، بیوی یاسمین اور ڈیڑھ سالہ بیٹی شبو کے طور پر ہوئی ہے۔یاسمین نوشے خان کی تیسری بیوی تھی ۔
نوشے خان نے اس سے پہلے بھی دو شادیاں کر رکھی تھیں۔ پولس کا خیال ہے کہ یہ واردات جائیداد حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہوگا۔ نوشے خان تین مہینے بعد ریٹائرڈ ہونے والا تھا۔ کانپور دیہات کے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل راجیش مودک نے تہرے قتل کے تعلق سے بتایا کہ ریلوے میں چوتھے زمرے کے ملازم نوشے خان اور اس کی بیوی یاسمین او ر بیٹی شبو کو قتل کر کے ان کی لاشوں کو جلا دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں رپورٹ درج کرکے پولس تمام پہلوؤں پر سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Railway official wife and daughter allegedly murdered in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply