کانپور ٹرین حادثہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی:ریلوے وزیر کی یقین دہانی

نئی دہلی: ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے اترپردیش کے کانپور دیہات ضلع میں کل صبح ہوئے ٹرین حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آج لوک سبھا میں کہا کہ اس حادثے کے تمام پہلوو¿ں کی گہرائی سے جانچ کرائی جائے گی اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے لوک سبھا میں اترپردیش کے کانپور دیہات ضلع میں پکھرایاں کے قریب ہوئے 19321 اندور۔راجیندرنگر پٹنہ ایکسپریس کے حادثے کے حوالے سے بیان میں آج یہ یقین دہانی کرائی۔
راجیہ سبھا میں ریلوے کے وزیر مملکت راجن گوہین نے راجیہ سبھا میں مسٹر پربھو کی طرف سے یہ بیان پڑھا۔ قابل ذکر ہے کہ ریلوے کے وزیر مسٹر پربھو نے کل جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا تھا کہ ممکن ہے یہ حادثہ چکا جام ہوجانے کی وجہ سے ہواہو۔
ریلوے کے وزیر نے اپنے بیان میں یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ریلوے کے پرانے ڈبوں کو جدید ایل ایچ بی کوچز میں تبدیل کرنے کی رفتار بڑھائی جائیگی۔ ریلوے کے وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ 19321 اندور۔راجیندرنگر پٹنہ ایکسپریس کے 14 ڈبے کل صبح تین بج کر دس منٹ پر پکھرایاں اور ملاساا سٹیشنوں کے درمیان پٹری سے اتر گئے جن میں تین ڈبوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔
اس حادثے میں 133 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، 58 شدید زخمی ہوئے ہیں اور 122 مسافر معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے ریلوے کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے تئیں اظہار تعزیت اور زخمیوں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Railway minister makes statement in lok sabha on train accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply