ایک ہفتہ میں دو ٹرین حادثات کے بعد ریلوے بورڈ کے چیرمین مستعفی

Railway Board chairman quits after 2 trains derail in UP
نئی دہلی: اترپردیش میں ایک ہفتہ کے اندر دو ٹرین حادثات کے بعد ریلوے بورڈ کے چیرمین اے کے متل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ واضح رہے کہ چار روز پہلے مظفر نگر سے قریب کھتولی ریلوے اسٹیشن پر پوری سے ہردوار جارہی اتکل ایکسپریس کے 14ڈبے پٹری سے اتر گئے تھے جس میں کم از کم25افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
اور ابھی اس حادثہ کی گونج تھمی بھی نہ تھی کہ اوریہ ضلع کے قریب اعظم گڑھ سے دہلی جارہی کیفیات ایکسپریس کے 8ڈبے پٹری سے اتر گئے۔جس میں کم و بیش 75افراد زخمی ہو گئے۔