ریل ماحولیاتی نظام ایک سال کے اندر دس لاکھ افراد کے لیے روزگار پیدا کر سکتا ہے

نئی دہلی: (یو این آئی) ریلوے اور کوئلہ کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ریلوے ماحولیاتی نظام کے مختلف شعبوں پر محنت کر کے ایک سال کے اندر دس لاکھ افراد کو ملازمتیں دی جا سکتی ہیں۔
گو کہ میرا اپنا خیال یہ ہے کہ ریلوے میں بھلے ہی براہ راست ملازمتیں نہ نکلیں لیکن ریلوے نظام کے مختلف شعبوں میں لوگوں سے کام لے کر اور اس میں انہیں لگا کر کم ا زکم دس لاکھ افراد کو تو روزگار پر لگایا ہی جا سکتا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فرو غ سے متعلق بورڈ کو تحلیل کرنے کے بعد سے ہندوستان سرمایہ کاری کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ پسندیدہ جگہ بن گیا ہے۔
مسٹر گوئل نے یہاں کل سے شروع ہوئے تین روزہ ہنداقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب بیشتر راست غیر ملکی سرمایہ کاری براہ راست آتی ہے۔ ملک میں معیشت کے ٹھوس بنیاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہائیوں کی مضبوط ترقی کے بعد ہی یہ ممکن ہے۔ مسٹر گوئل نے کہا کہ حکومت ترقی کے معنی بدلنے کی سمت میں کام کررہی ہے جس میں ٹکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہوگا۔ مسٹر گوئل نے لال فیتہ شاہی کی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے سوچ میں تبدیلی ضروری ہے۔ اس کے لئے مناسب ماحول بناکر عوام کو بااختیار بنانا ہے۔
ٹیلی مواصلات سیکٹر کی نجی کمپنی بھارتی انٹرپرائز کے سنیل بھارتی نے پیر س معاہدہ کو اہم بتاتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی جیسے معاملے پر ہندوستان دنیا کی قیادت کررہا ہے۔ماسٹرکارڈ(امریکہ) کے سی ای او اجے ایس بانگا کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو اپنی معیشت کو مزید کھولنا چاہئے اور پیداواریت میں سدھار کرنا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rail ecosystem can create a million jobs within a year minister piyush goyal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply