آسام میں این آر سی کے خلاف احتجا ج میں ریل روکو تحریک شروع

کولکاتا: نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس (این آر سی) کے آسام کے مکمل مسودے سے40لاکھ سے زائد افراد کے نام غائب ہونے کے خلاف عوامی سطح پر احتجاج شروع ہو گیااور آل انڈیا متووا مہا سنگھ کے کارکنوں کی ریلوے لائنوں کی ناکہ بندی کر دیے جانے کے بعد مشرقی ریلوے کے سیالدہ ڈویژن میں ٹرین خدمات بری طرح متاثر ہوئیں۔

متووا مہاسنگھ کے ، جومذہب سدھار تنظیم ہے اور پسماندہ طبقات کی نمائندگی کرتی ہے، اراکین نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ این آر سی لاتعداد افراد کو بے گھر کر دے گی،کئی ریلوے اسٹیشنوں پر ریلوے لائنوں کی ناکہ بندی کر دی۔

مشرقی ریلوے کے ترجمان آر این مہاپاترا نے کہا کہ ڈم ڈم ،نیو بارکپور، سنڈیلیا، بلغوریہ، کنچرا پارااور نیہاتی سمیت27اسٹیشنوں پر ریلوے لائنوں کی ناکہ بندی کی۔ مہاپاترا نے کہاکہ 51ای ایم یو ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں اور متعد ٹرینوں کے راستے تبدیل کر دیے گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rail blockade against nrc draft affects train services in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply