سدھارتھ نگر میں انکم ٹیکس کا چھاپہ، بی جے پی لیڈر کے گھر و دفاتر سے10 کروڑ روپے کے غیر اعلانیہ اثاثہ جات ضبط

سدھارتھ نگر:اترپردیش میں سدھارتھ نگر ضلع کے اسکا بازار ضلع پنچایت کے صدر اور بی جے پی کے لیڈر ہیمنت جائسوال کی رہائش گاہ اور پانچ اداروں پر انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم نے چھاپے ماری میں تقریباً دس کروڑ روپے کے غیر اعلانیہ اثاثہ جات ضبط کیے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 48گھنٹے تک چلی اس چھاپہ کاروائیمیں ہیمنت جائسوال کی رہائش گاہ اور دفتر ڈمریا گنج میں واقع گیس ایجنسی، بھڑریا اور اسکا بازار میں واقع پٹرول پمپوں اور شہرت گڑھ میں واقع دیسی شراب کی دکان پر بھی چھاپے مارے گئے۔ چھاپے ماری کی کارروائی پرسوں شروع کی گئی تھی اور گذشتہ رات ختم ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ وارانسی کے ایڈیشنل انکم ٹیکس ڈائریکٹر کی قیادت میں وارانسی ، گورکھ پور اور کئی دیگر مقامات کے انکم ٹیکس افسران چھاپے ماری میں شامل تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raid conducted at residence local body chairman of siddharth nagar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply