ادتیہ ناتھ نے راہل گاندھی کی قیادت کو کانگریس کے لئے تباہ کن بتایا

لکھنؤ: (یو این آئی)اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے زور دے کر کہا ہے کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے پارٹی کی قیادت کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ انہوں نے نیوز چینل سی این این۔ نیوز 18 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ کانگریس کی بدقسمتی یہ ہے کہ راہل کی قیادت پارٹی کو تباہ کررہی ہے۔یہاں تک کہ کانگریس کے رہنما بھی راہل کی اہلیت پر سوال اٹھارہے ہیں۔
اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار اور وزیراعظم مودی کی قیادت میں گجرات ریاست نے کامیابی کی ایک نئی تاریخ مرتب کی ہے اور بی جے پی یقینی طور پر گجرات اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ کے لئے ان کے انتخاب کے بی جے پی کے فیصلے کے بارے میں دریافت کئے جانے پر مسٹر ادتیہ ناتھ نے کہا کہ میں ایک یوگی اور بی جے پی کا کارکن ہوں اور پارٹی کی اعلیٰ کمان نے مجھے یوپی کی ذمہ داری دی ہے۔
مسٹر ادتیہ ناتھ یقین دلایا کہ ان کی سرکار ذات پات کی سیاست کو ختم کرکے رہے گی اور اترپردیش ایک ترقی یافتہ ریاست بن کے رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اترپردیش کی شکل صرف سخت محنت اور ترقیاتی اسکیموں سے بدلی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اجودھیا میں دیوالی منانے کا مقصد یہ تھا کہ زیادہ سے زیادہ سیاح یہا ں آئیں اور اس کے بعد چترکوٹ پر توجہ دی جائے گی۔ جہاں بھگوان رام نے اپنے بن باس کا اچھا خاصہ حصہ گذارا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahuls leadership not good for congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply